اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ منگل کو یہاں یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے اور فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں بونیر یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم رحمان علی کو بھی خطاب کا موقع دیا گیا, رحمان علی نے اپنی تقریر میں وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کی تعریف کی اور کہاکہ یہ لیپ ٹاپ نہیں ایک خزانہ ہے, میں بھی لیپ ٹاپ خریدنا چاہتا تھا لیکن میرے والد کے لئے گھر کے اخراجات کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ خریدنا ممکن نہیں تھا،اب اس سکیم کےتحت مجھے بھی لیپ ٹاپ مل رہا ہے جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔