• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی کیس میں گرفتار نہ کرنیکا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے دائر رٹ درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے ۔تحریری فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور فریقین کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔ اور 18 جولائی تک اسے مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کریں۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دورکنی بنچ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے اسے 18 جولائی تک کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
اہم خبریں سے مزید