• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز کے نام پر اتفاق نہیں ہوا، اگلے وزیراعظم بلاول ہی ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی واحد بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے‘دبئی میں شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ‘سندھ حکومت ایک ماہ میں صوبائی مالیاتی کمیشن (پی ایف سی) کا اعلان کر دے گی‘کچے کے ڈاکو چیلنج بن چکے ‘معاملہ آہنی ہاتھوں سے حل کیا جائے گا‘کے ایم سی اور کچھ دیگربلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے دوہری تنخواہ لینے والے ملازمین کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے‘یہ ایک جرم ہے‘ ایسے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تین روزہ عرس کی اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اگلے پی ایف سی کے ڈیزائن کے حوالے سے تیاری شروع کر دی ہے اور اسے ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دے دی جائے گی۔کابینہ نے بلدیاتی اداروں کی تشکیل کے ایک ماہ کے اندر پی ایف سی کو منظورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور ہم کمیشن بنانے جا رہے ہیں اور ایک فارمولے کے تحت کمیشن کے طریقہ کار کو وضع کریں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اسی طرح کے پنشن کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ان کے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کیاجائے گا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں ڈیجیٹل مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید