• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرکو ذلیل و رسوا کردیا‘ شیخ رشید

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو گلی محلے میں بے گناہ ذلیل اور رسوا کر دیا ہے‘لوگوں کو گھروں اور اٹھایااورعقوبت خانوں میں ڈالا جارہا ہے نہ کوئی قانون ہے نہ شنوائی‘ بس پریس کانفرنس پر رہائی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے‘لوگ سوچ رہے ہیں پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں‘ پندرہ مہینوں میں حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو عوام میں جانے اور منہ دکھانے کی پوزیشن میں ہوں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو آدمی آٹا لینے جاتا ہے، بجلی کا بل دیتا ہے، بچوں کی فیس دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید