اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وزیراعظم شہباز شریف اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں نے قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم اور بل گیٹس نے صحت عامہ اوردیگرسماجی بہبود کے پروگرامز سے متعلق گفتگو کی وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ، مہلک بیماریوں سے بچوں کوبچا نا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔