• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 سیاسی جماعتیں 15 مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہ لاسکیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار کی بندربانٹ، ایک دوسرے کو راضی کرنے کی بجائے غریبوں کے مسائل حل کئے جائیں۔ مہنگائی کے خلاف دھرنے دینے والے آج خاموش ہیں، 13سیاسی جماعتیں 15مہینوں میں ایک شعبے میں بھی بہتری نہ لاسکیں، قوم اپنی تقدیر کا فیصلہ خودکرے، آزمائے ہوئے چہروں کو مزید نہ آزمایا جائے۔ سیاست چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہے، فیصلے ملک سے باہر ہوتے ہیں، اسمبلیاں ربڑ اسٹمپ ،کوئی آئین کی حکمرانی کے لیے تیار نہیں،حالات اسی طرح رہے تو جمہوریت مستحکم ہو گی نہ ملک آگے بڑھ سکے گا۔انتخابات صاف اور شفاف نہ ہوئے تو نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ انصاف کے اداروں پر حیرانی ہے کہ جیسے ہی کوئی اقتدار میں آتا ہے اس کے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ انصاف اور احتساب نہیں چل چلاؤ اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام ہے۔ 24کروڑ عوام کا ملک ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید