• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، قبائلی میڑھ ،شاہوانی قبیلے کی ذیلی شاخ اور گرانی قبائل میں ایک ماہ کی جنگ بندی

کوئٹہ( نمائندہ جنگ)شاہوانی قبیلے کی ذیلی شاخ اور گرانی قبائل میں جاری خونی تنازع کے خاتمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نوابزادہ لشکری رئیسانی کی سربراہی میں قبائلی میڑھ نے دو سال بعد فریقین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کرا دی ، تفصیلات کے مطابق منگل کو لشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں نوابزادہ رئیس رئیسانی ، نوابزادہ میر شہک شاہوانی و دیگر قبائلی عمائدین و سادات نے شاہوانی قبیلے کی ذیلی شاخ کی جانب سے گرانی قبیلے کے سردار نہال خان گرانی کے یہاں بلوچی میڑھ لیکر پہنچے جہاں سردار نہال گرانی و دیگر معتبرین نے نوابزادہ لشکری رئیسانی و دیگر معتبرین اور میڑھ کو شرف اور عزت بخشتے ہوئے دو سال بعد ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔
اہم خبریں سے مزید