کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری ، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی،نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈو کیٹ ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکر ٹری اسماعیل کرد، انفار میشن سیکر ٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی،لیبر سیکر ٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ، خواتین سیکر ٹری با جی منورہ سلطانہ سمالانی ، کسان ماہیگیر سیکر ٹری ملک محمد ابراہیم شاہوانی، پر وفیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمالانی اور انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر کے تاجر برادری ، دکانداران اور کاروباری حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے مرکزی کال پر وڈھ سمیت بلو چستان میں کشیدہ امن و امان کی صورتحال ، لاپتہ افراد کی عدم بازیا بی، بھتہ خوری، مسلح جتھوں کی سرپرستی اور بلوچ قومی لیڈر سر دار اختر جان مینگل کے خلاف جا ری سازشوں ، انسانی حقوق کی پا مالیوں کے خلاف بروز جمعہ 14جولائی 2023کو اپنے کاروبار بند رکھ کر بلو چستان کے ساتھ اپنی سچی و ابستگی کا عملی ثبو ت دیں اور نا دیدہ و وغیر جمہوری قوتوں پر یہ واضح کر دیں کہ بلو چستان کے عوام مزید نا انصافیاں ، سازشیں ، ظلم وجبر ، انسانی حقوق کی پا مالیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔ 21ویں صدی قو موں کی تر قی اور خوشحالی ، سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی ، روز گار، تجارت ، بنیادی ضروریات کی فراہمی ، جان کی سلامتی ، چادر اور چار دیواری کے تحفظ اور کاروبار کو یقینی بنا نے کی صدی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ با اختیار قوتوں کو معلوم ہے کہ بی این پی و ہ واحد جماعت ہے جو بلو چستان کے ساحل وسائل کی جدو جہد پر مضبوط گرفت اور کنٹرول حاصل کر نے کے لئےجدو جہد میں مصروف ہے۔