• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل لا اسکول میں پہلے سیمسٹر کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل لا اسکول میں پہلے سیمسٹر کا آغاز ہوگیا، عقل و شعور کی نشونما کوقانون کی پاسداری سے ہم آہنگ کرنے کیلئے طلباء کو قانون کی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی میں قائم ہونے والے اسکول آف لاء کےنئے سیمسٹر کے طلباء سے خطاب میں کیا ۔انہوں نے برہانی کمیونٹی اور دعوت ہدایہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامعہ میں کثیر لاگت سے قائم ہونے والی ایچ ایچ سیدنا مفضل بلڈنگ تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر تحفہ ہے۔ اس موقع پر شیخ الجامعہ نے طلباء کی صف میں کھڑے ہوکر قومی ترانے میں شرکت کی۔ طلباء نے دعوت ہدایہ کے رہنماؤں کو گلدستہ پیش کیا۔ ڈین فیکلٹی آف لاء اور اسکول آف لاء جامعہ کراچی جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز نے شعبے کی نئی عمارت کے قیام پر شیخ الجامعہ کی کوشش اور برہانی کمیونٹی کے جذبہ خلوص کو سراہا۔

ملک بھر سے سے مزید