کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محمود آباد کے علاقے سے شادی شدہ خاتون کا مبینہ اغواء کیس، پولیس کی جانب عدالت میں جمع کرائی گئی پیش رفت رپورٹ میں کہا گیا ہے اغواء ہونے والی فاطمہ نے لاڑکانہ میں پسند کی شادی کرلی ہے لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لڑکی کو کراچی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے کیونکہ لڑکی نے نکاح پر نکاح کیا ہے،عدالت عالیہ نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو 20 اگست تک لڑکی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔