کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمدمخلص کے علاوہ خیبرپختونخوا کے امیرقاضی گل رحمنٰ اوردیگرصوبوں سے مرکزی ارکان کوئٹہ پہنچ گئے ۔ درایں اثناء جمعیت ع نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی کے جاری کردہ مرکزی بیان کے مطابق جمعیت نظریاتی کی مجلس شوری کااجلاس 13جولائی آج جمعرات کی صبح جمعیت علمااسلام نظریاتی کے سیکرٹریٹ نیونجم الدین روڈکوئٹہ میں زیرصدارت مرکزی امیرمولاناخل یل احمدمخلص ہوگا،اجلاس میں ملکی بین الاقوامی مرکزی جمعیت علمااسلام وجمعیت نظریاتی کے اتحادکے حوالے سے سمیت دیگرامورپرغورہوگا۔