کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 15 جولائی ہفتہ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک کوئٹہ شہر اور قرب و جوار، مستونگ، قلات،کھڈکوچہ ، منگوچر، کانک، کچلاک، یارو، پشین، زیارت و ملحقہ علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی صارفین اس دوران متبادل ایندھن کا انتظام کرلیں۔