نئی دہلی (اے پی پی)رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بھارت کی 23ریاستوں میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کے 400واقعات ریکارڈ کئے گئے ہیں ،جس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میںح عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ظاہر ہوتا ہے رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف یونائیٹڈ کرسچن فورم کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیاگیا ہے ۔ مسلم مرر کی رپورٹ کے مطابق 2022کی پہلی ششماہی کے دوران بھارت میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کے 274واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔