بنگلورو( اے ایف پی) بھارت کا کم لاگت کا خلائی پروگرام تیزی سے نئی منزلیں طےکررہا ہے اور اس نے اپنابغیر انسان کا مشن چاند کی جانب بھیجے جانے کےلیے تیار ہے۔اس طرح بھارت بین الاقوامی سپر پاور بننے کی اپنی خواہش میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اگر یہ مشن کامیاب رہتا ہے تو بھارت امریکا ،روس اور چین کے بعد چوتھا ایسا ملک بن جائےگا جو چاند کی سطح پر کنٹرولڈ لینڈنگ کا مقصد حاصل کرپائے گا۔ تازہ پیشرفت بھارت کے چار سال قبل شروع ہونے والے چندریان پروگرام کا تسلسل ہے جو ناکام ہوگیا تھا اور لینڈنگ سے قبل چاند گاڑی کا زمینی عملے سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا۔ اسرو کے پرنسپل انجن اور کمپوننٹ سپلائر انیل جی ورما نے کہا ہے کہ ’’اس مرتبہ بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرو میں اس حوالے سے خاصی پرامید ی ہے کہ مشن کامیاب ہوگا۔