گلگت بلتستان(پی پی آئی)گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کیلئے پیپلز پارٹی نے رابطے تیز کر دیے ہیں اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ مخلوط حکومت کے قیام کے لیے سرگرم ہیں،قمر زمان کائرہ نے امجد حسین اور شہزاد آغا کو اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق قمر زمان قائرہ نے اس سلسلے میں گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا ہے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ،اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے صدر ایڈوکیٹ امجد حسین،جے یو آئی ایف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔