اسلام آباد (عاطف شیرازی) گلگت بلتستان میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان عدالت سے اشتہاری نکلے۔
مردان کے شہری فیصل سلیم نے ملزم کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دے دی۔
جنگ کو دستیاب دستاویزات اور ایف آئی آر کے مطابق فیصل سلیم نے مردان پولیس کو درخواست دی کہ ملزم کے ساتھ رقم کا تنازعہ تھا ملزم نے پانچ نومبر 2014 کو بارہ بارہ لاکھ روپے کے دو چیک دیئے، چیک کے نمبر2252436907-8 ہیں جو بعدازاں اے بی ایل میں کیش کرانے پر ڈس آنر ہوگئے جس پر تھانہ پارہوتی میں حاجی گلبر خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔