• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا خطاب جھوٹ، مکر اور فریب کا مجموعہ تھا، ترجمان پی ٹی آئی

لاہور(خصوصی رپورٹر )وزیراعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل سامنے آگیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب جھوٹ، مکر اور فریب کا مجموعہ اورکارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے۔ لفاظی سے جادو جگانے اور بے مغز گفتگو سے قوم کو شیشے میں اتارنے کی کوششیں پہلے کامیاب ہوئیں نہ اب ہوں گی۔