• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کی ہلاکت، ڈی ایس پی اے وی ایل سی اور پولیس افسر کا بیٹا زیرحراست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر چونگی موڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان شہری ہاشم کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے ڈی ایس پی اے وی ایل سی قمر الزماں کوشامل تفتیش کرکے حراست میں لے لیا ، جبکہ پولیس فا ئرنگ میں ملوث اے ایس آئی مختار کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ پولس اہلکاراختیار2 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا،قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی ایس ایم جی بھی برآمد کرلی ہے، پولیس نےواقعے میں استعمال ہونیوالی پولیس موبائل منگھوپیر تھانے کے حوالے کردی ،پولیس کا مزید کہناہےکہ فائرنگ میں ملوث اہلکار وں اور افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید