اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) کھاد ، چینی اور سگریٹ کے بعد بیوریج سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کانفاذ شروع ، ایف بی آر ہر بوتل اور پیک کی پیداوار کے ڈیٹا کی تصد یق کر یگا اعدا د وشمار ایف بی آر کےڈیٹا بیس میں دستیاب ہونگے ، ایف بی آر نے بیوریج سیکٹر پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کانفاذ شروع کر دیا ہےاس سے بیوریج سیکٹر ( مشروبات و جوسز) کی ملک میں پیداوار اور فروخت کے درست اعداد وشمار ایف بی آرکو موصول ہونگے ، فوڈ اور بیوریج کی صنعت ملک کی دوسری بڑی صنعت ہےاور ویلیو ایڈیشن پروڈکشن میں 27فیصد حصہ ہے جبکہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں روزگار فراہمی میں 16فیصد حصہ ہے۔