• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن بےحرمتی، بھارت کی اقوام متحدہ میں پاکستانی مذمتی قرارداد کی حمایت

کراچی (نیوز ڈیسک) سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا واقعے کیخلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی مذمتی قرارداد کی بھارت نے بھرپور حمایت کی ۔

 چین، یوکرین ، ویت نام ، مشرق وسطیٰ ممالک سمیت 28ممالک نے قرارداد کے حق میں ’’یس‘‘ کا ووٹ دیا جبکہ 7؍ ارکان غیر حاضر رہے ، تاہم 12ممالک امریکا ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، بلجیم ، فن لینڈ ، کوسٹاریکا، رومانیہ ، چیک ریپبلک ، لتھونیا ، لکسمبرگ ، مونٹی نیگرونے مخالفت میں ووٹ ڈالے۔

 تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ ادارے نے بھاری اکثریت سے ایک ایسے اقدام کی منظوری دے دی ہے جس میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپ میں قرآن کی بیحرمتی کے تناظر میں مغربی ممالک کے اعتراضات پر مذہبی منافرت کو روکنے کے لیےمزید اقدامات کریں جنہیں خوف ہے کہ حکومتوں کے سخت اقدامات آزادی اظہار کو پامال کر سکتے ہیں۔ 

پاکستان اور فلسطین کی جانب سے لائے گئے اقدام پر 28-12 ووٹ کے بعد بدھ کو انسانی حقوق کونسل کے چیمبر میں تالیاں بج اٹھیں جسے افریقہ کے بہت سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ ساتھ چین اور بھارت اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی حمایت حاصل تھی جبکہ سات ارکان نے ووٹ سے گریز کیا۔

اہم خبریں سے مزید