راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) حساس ادارے نے محرم الحرام میں شرپسندوں کی مہم جوئی کے حوالے سے راولپنڈی ریجن کے 90مقامات کوحساس قراردے دیا، حساس ادارے کی جانب سے تیارکی گئی رپورٹ میں اس حوالے سے پنجاب میں بھر میں 502 فلیش پوائنٹس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل پولیس آفس لاہورکی جانب سے پنجاب کے تمام آرپی او ز،سی پی اوز اورڈی پی اوزکے نام سی ٹی ڈی کی مرتب رپورٹ بھیجی گئی ہے۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2010 سے اب تک اس مقدس ماہ میں صوبے میں دہشت گردی کے 27 بڑے اور ٹارگٹ کلنگ کے 31واقعات رونما ہوچکے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ریجن میں پوائنٹ آؤٹ کئے گئے 90حساس مقامات میں 61راولپنڈی ضلع ،13ضلع اٹک ،16ضلع چکوال میں واقع ہیں۔