• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور کیس رپور ٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو کا ایک اور کیس رپور ٹ ۔رواں سال کیسز کی تعداد 28ہو گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق پشین کے علاقے تورہ شاہ کے رہائشی شیر محمد کو گزشتہ روز ناک اور منہ سے خون آنے اور شدید بخار کی حالت میں فاطمہ جناح ہسپتال لایا گیا ہسپتال میں ٹیسٹ کئے گئے ٹیسٹ رپورٹ میں کانگووائر س کی تصدیق ہونے پر مریض کا علاج شروع کردیا گیا واضح رہے کہ رواں سال کانگو وائرس کے 28کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سےتین خواتین سمیت 8افراد جان کی بازی ہار گئے16مریض صحت یاب ہو چکے جبکہ ہسپتال میں چار مریض زیر علاج ہے۔
کوئٹہ سے مزید