لاہور(جنگ نیوز )جنگ گروپ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتےہوئے طلبہ کے بہتر مستقبل کیلئے تعلیمی اداروں تک رسائی کیلئے ایکسپو کا اہتمام کیا ۔ ملک کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش دی نیوز ایجوکیشن ایکسپو کا آغازصبح 10بجے ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا ۔جس میں پاکستان کے معروف سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں ۔ایکسپو میں ملک کے نامور کنسلٹنٹ بھی شرکت کریں گے جو طلبہ کو بیرون ملک تعلیم سے متعلق راہنمائی فراہم کریں گے۔جو طلبہ بیرون ملک تعلیم کے خواہاں ہیں اور تاحال اس حوالے سے راہنمائی حاصل نہیں کر سکے وہ ایکسپو میں موجود کنسلٹنٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹیوں کے نمائندے طلبہ کو بہتر کیرئیر کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے ۔طلبہ اور ان کے والدین متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے ون آن ون مشورے کے ذریعے طلبہ کی دلچسپی مدنظر رکھتے ہو ئے ڈگری کا انتخاب کرسکتےہیں ۔ طلبہ تعلیمی اداروں میں داخلوں کے ساتھ ساتھ سکالر شپ کے حصول اور کیرئیر کونسلنگ کے حوالے سےبھی مستقبل کے لئےراہنما ئی حاصل کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں طلبہ جدید دور کے علوم اور مختلف اہم شعبوں کے بارے میں بھی جان سکیں گے جس سے انہیں دنیا بھر کے جدید علوم اورپاکستان میں ان میں کروائی جانے والی ڈگری کا انتخاب کرنے میں آسانی ہوگی یونیورسٹی آف لاہور، سپیرئیرگروپ ، یوایم ٹی ،برٹش کونسل، ہجویری یونیورسٹی ، فارمن کرسچن کالج، ورچوئل یونیو رسٹی ،لیڈز یونیورسٹی ،ایچ ای سی ، پاک ایمز،نور انٹرنیشنل ، امپیرئیل کالج آف بزنس سٹڈیز ، دی میلینئم یونیورسل کالج، آئی وی وائی انٹرنیشنل کالج ،پی این وائے ٹریننگز، پی اے سی ، گرین انٹرنیشنل یونیورسٹی مسلم ینگ یونیورسٹی ،انفارمیٹکس گروپ آف کالج ، بی این یو، قرشی یونیورسٹی ، اے ای او پاکستان ، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ،یونیک گروپ آف کالج ، لاہور گیریژن یونیورسٹی، ریفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی،سٹڈی آئیکن ،اے اے ایڈوائزرز جی سی یونیورسٹی ،یونیورسل سٹڈی آف ایدوائزرز ، کولمبیا سکول ،فائیو بی بکس انٹرنیشنل ، ہوریزون انٹرنیشنل، کینیڈین کنسلٹنٹ جیسے معروف ادارے نمائش میں شریک ہونگے۔