• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری حکومت کا مختصر عرصہ امید کی جانب پرعزم سفر تھا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے خطاب میں واضح کردیا کہ اگست میں اقتدار نگراں حکومت کے سپرد کردیا جائے گا۔ 15 ماہ میں حکومت نے چار سال کی بربادیوں کا ملبہ صاف، پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کیں‘اب ہمارے سامنے آگے بڑھنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ کشکول توڑ دیں، اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں جس کا ہراول دستہ عوام کو بننا ہو گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور انکی ٹیم کی سازشیں دفن کردیں ۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مختصر عرصہ ناامیدی کے اندھیروں سے امید کی روشنی کی طرف ایک پرعزم سفر تھا،ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست قربان کی۔ترقی کرتے پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچانے اور عوام کو موجودہ صورتحال میں لانے والے چیئرمین پی ٹی آئی کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے اور ان کا ہر جگہ احتساب کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید