اسلام آ باد (نیوزایجنسیز) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ کیا ہے، دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال ، نگراں سیٹ اپ پرتبادلہ خیال کیااورنگراں وزیراعظم کے ناموں پرمشاورت کی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت کے دوران نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ تمام اہم سیاسی فیصلوں پر آپ کو اعتماد میں لیکر چلیں گے نوازشریف نے سربراہ حکومتی اتحاد کو سابق صدر آصف زر داری سے ملاقات کی بھی وضاحت کردی اور مولانا فضل الرحمٰن کو بتایا کہ دبئی میں آصف زرداری سے ہونیوالی ملاقات معمول کی تھی جس میں ملکی مسائل اور سیاسی امور پر مشاورت ہوئی،ہم ابھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں نگران سیٹ سمیت تمام امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔