کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان اور نیپال کا میچ ملتان میں کرانے کی تجویز ہے۔ بقیہ تین میچ لاہور میں ہوں گے۔ اتوار کو دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں ایشیا کپ کے معاملات طے پاگئے۔ جنوبی افریقا سے واپسی پر ذکا اشرف نے میٹنگ میں شر کت کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ ،اے سی سیاور سری لنکا کرکٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ ایشین کرکٹ کونسل تفصیلات کا اعلان پیر کو کرےگی۔ پاکستان میں چار میچز ہی کھیلے جائیں گے ۔ میٹنگ میں براڈکاسٹنگ کے معاملات سمیت ٹیموں کے آنے جانے اور دیگر ایشوز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔