کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کھارادر کے علاقے ٹاور جیلانی موبائل مارکیٹ کے قریب 60 برس کے شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال اور بعد ازاں سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا، جہانگیر پارک کے قریب 30 برس کے شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا،لاش کو سردخانے منتقل کر دیا گیا ،اسٹیل ٹائون فلٹر پلانٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ، عمر 35 سے 40 برس کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہو سکی، علاوہ ازیں ہاکس بے ٹرٹل بیچ پر نہاتے ہوئے25سالہ ارتضیٰ حسین ڈوب گیا، پولیس کے مطابق نوجوان پاپوش نگر کا رہائشی ،گذشتہ روز ڈوبا تھا، دریں اثنا حب ریور روڈ لاسی پاڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ جان بخت زوجہ محمد رحیم جاں بحق ہو گئی، کلفٹن شیریں جناح کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان 24 سالہ اکرام ولد رانجھا جاں بحق ہوگیا ۔