• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن زیر حراست رکھنے کے احکامات جاری

لاہور(آصف محمود بٹ سے) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو 3ایم پی او کے تحت 30دن کے لئے حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کر د یے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق چودھری پرویز الہی کو کیمپ جیل لاہور میں ہی رکھا جائے گا جہاں وہ پہلے سے قید ہیں ۔ یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی لاہور کی سفارش کے بعد کیا گیا ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق دسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ چودھری پرویز الہی تحریک انصاف کے سرکردہ رکن اور شعلہ بیاں مقرر ہیں وہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے کے لئے اکسانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے رپورٹ دی ہے کہ چودھری پرویز الہی بد امنی اور انتشار پیدا کر سکتے ہیں اور اس بات کا حقیقی خدشہ ہے کہ ان کے ہمدرد لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے کی استعداد رکھتے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید