کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنیوالے گروہ کے 3 کارندوں سمیت 5ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی نمبر پلیٹیں فائلیں اور ،مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق شہید امیر محمد دستی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ دو کارندوں عثمان اور شہباز کو گرفتار کرکے 35جعلی نمبر پلیٹیں، 2 فائلیں ،چیسسز پتری اورمسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ ملزما ن چوری ،بینک ڈیفالٹ، گاڑیوں کو کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے کراچی میں فروخت کرتے تھے جبکہ صدر پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم محمد اکر م کو گرفتار کرلیا دوسری کاروائی میں مفرور ملزم سلیمان شاہ کو جبکہ سول لائن پولیس نے مفرور ملزم فیض اللہ کو گرفتار کرلیا۔