اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنے میں دو تین ہفتے باقی ہیں، وزیراعظم نے نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورتی عمل شروع کر دیا ہے، شہباز شریف اتحادیوں کے بعد لیڈر آف اپوزیشن سے مشاورت کرینگے، پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں، کسی جج، جرنیل، بیوروکریٹ، ٹیکنو کریٹ یا صحافی کو نگراں وزیراعظم عہدہ نہیں ملنا چاہئے، انتظامی عہدے پر اچانک کسی جج کو بٹھا دیا جائے تو وہ یہ کام نہیں کر سکے گا۔ ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو چار ماہ درکار ہیں، الیکشن کمیشن پرانی مردم شماری پر کام شروع کر چکا ہے، سیاسی جماعتیں اگر اصلاحات بہتر سمجھتی ہیں تو فوری طور پر مشاورت کے بعد قانون سازی کر لیں۔ انہوں نے کسی جج، جرنیل، بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹ یا صحافی کو نگران وزیر اعظم لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نئی مردم شماری نوٹیفائی نہیں ہوتی