اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے گند کو اتحادی حکومت نے صاف کیا اور معاشی استحکام والا پاکستان دے کر جا رہے ہیں، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے نگران سیٹ اپ کا اعلان کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے چھوڑ کر گئی، موجودہ حکومت نے سب سے پہلے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،پی ٹی آئی کی طرف سے آج تک تخریب کاری جاری ہے، کہتے ہیں اگر ہم ساتھ نہ دیتے تو آئی ایم ایف معاہدہ نہ ہوتا، آئی ایم ایف اس لیے تمہارے پاس آیا تھا کہ اب تخریب کاری نہ کرنا، دوسروں کو چور کہنے والا آج جواب نہیں دے رہا، 14 ماہ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ چھاپ رہے ہیں۔