• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاتی حکومت نے سوئی ناردرن گیس کے بورڈ کی تشکیل نو کردی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) وزیراعظم شہباز شریف کی سبکدوش ہو نے والی حکومت نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کو تقربیاَ حتمی شکل دے دی ۔ جس میں موجودہ کی جگہ 7نئے آزاد ڈائر یکٹرز کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری پانی و توانائی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد اسماعیل قریشی کو چیئر مین بورڈ بنایا گیا ہے ۔او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے بورڈ بھی تبدیل ہونے والے ہیں یہ بات توانائی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتائی ان کے مطابق کا بینہ جلد اس کی منظوری دے دیگی۔

ملک بھر سے سے مزید