• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کیلئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، شاہ محمود قریشی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شکوہ کیا ہے کہ نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ دو بڑوں میں فیصلہ ہوچکا لیکن ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔باقیوں کو کچھ معلوم نہیں، کیا بند کمرے کا فیصلہ مسلط کیا جائے گا؟ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی چیئرمین کو عدالتوں سے ریلیف ملا ہے، حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف من گھڑت کیسز بنارہی ہے، حکومت 90روز کے انتخابات کو ترجیح دیتے ہوئےنظر آرہی ہے، الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔
اہم خبریں سے مزید