• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ا لحرام میں کیپٹل میٹروپولیٹن کے تمام انتظامات مکمل کئے جائینگے، میئر پشاور

پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے کہ محرم ا لحرام میں کیپٹل میٹروپولیٹن کی طرف سے تمام انتظامات مکمل کئے جائینگے محرم میں امن کی فضاء برقراررکھنے کیلئے تمام ادارے اپنا کردار اداکریں شہر کے اہم مقامات سمیت جلوس کے تمام راستوں میں بھی کیمرے لگائے جائینگے جسکی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائیگی گذشتہ روز مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت محرم ا لحرام کے حوالے سے اہم جلاس ہوا اجلاس میں محرم الحرام کے حوا لے سے انتظامات کاجا ئز ہ لیا گیا میئر پشاور نے کہاکہ پشاور شہر کے اہم مقامات پرکیمرے لگائے جائیں جبکہ کوہاٹی گیٹ اور تھانہ خان راز ق میں سپریم کمانڈ پوسٹ قائم کئے جائیں جس کیلئے تمام محکمے ہرقسم کی سہولیات فراہم کریں جبکہ پشاور کے مختلف علاقوں کی پیج ورک آئرن ٹاکیں اور دیگر ضرور لوازمات مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کئے مئیر پشاور نے کہا کہ سپریم کمانڈ پوسٹ میںکیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران موجود ہونگے جبکہ ڈ ائریکٹر جنرل سیدوقاص علی شاہ ڈائریکٹرایسٹ رحمان خٹک ڈا ائریکٹرویسٹ ریاض اعوان نگرانی کرینگے جبکہ انجینئر محمد ریا ض خان کو فوکل پرسن مقر رکردیاگیا ہے جبکہ سپریم کمانڈ پوسٹ کیلئے تمام ضرور ی اشیاء فراہم کرنے کے بھی احکامات صادر کئے اس موقع پر میئر پشاور نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ا فسران کو محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی
پشاور سے مزید