کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تربت میں مختلف واقعات میں دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تربت علاقے ہوشاپ روتکان سےمقامی انتظامیہ نے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ہے ۔جس سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔جس کی شناخت شاکر ولد حسین کے نام سے ہوئی ۔مقامی لوگوں کے مطابق مقتول دوکاندار تھا جسے دو دن پہلے نامعلوم افراد اغواء کیا تھا۔متعلقہ انتظامیہ نے لاش کو مقامی ہسپتال پہنچایا اور ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا۔علاوہ ایک اور واقعہ میں تربت کے علاقے بگ میری میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص حسن کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔