کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نے بیان میںکہاہے کہ 2022 میں ڈیفالٹ کے خطرات والاپاکستان ملا تھا، 2023 میں معاشی استحکام، ترقی کی سمت چلتا پاکستان دے کر جا رہے ہیں ایسا پاکستان ملا تھا جہاں توانائی کا بحران تھا، ایندھن تھا، نہ ایندھن منگوانے کے پیسے تھے، بجلی کے کارخانے بند تھے سیلاب میں وفا ق نے 100 ارب روپے متاثرین کو دئیےبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 70 ارب روپے، معاشی استحکام، خارجہ تعلقات کی بحالی، قوم کے اتحاد، اعتماد اور دے کر جارہے ہیں 2 ہزار ارب روپے کا کسان پیکیج دیا ۔روس سے سستا تیل آیا، آذربائیجان سے سستی گیس کا معاہدہ کیا 80 ارب روپے کا یوتھ پیکیج دیا، لیپ ٹاپ دئیے،14 ماہ میں 3900 میگاواٹ بجلی بنا کر دی، 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ہی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وژن ہے ، عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہیگا۔درایں اثناء بیان میں صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کی ہدایت کے مطابق تمام یونٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی فہرستوں کی درستگی اور نام کے اندراج کو یقینی بنائیں۔