کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے نظرثانی شدہ فیوچر ٹور پروگرام 2025۔2023 میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شمار ہونگے۔ فروری مارچ 2024میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا۔اس وقت پاکستانی ٹیم دو ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے سری لنکا میں ہے۔ اگست میں افغانستان سے تین ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔ ستمبرمیں ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ اکتوبر نومبر میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں کھیلا جائے گا۔ دسمبر جنوری میں ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ جبکہ اپریل میں دورۂ نیوزی لینڈمیں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ جواب میں نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں مئی میں پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم دورۂ ہالینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی ، آئرلینڈ میں دو ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی ۔ جون 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا۔25۔2024 اگست میں بنگلہ دیش کا دورۂ پاکستان میں دو ٹیسٹ شیڈول ہیں۔اکتوبرمیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان تین ٹیسٹ نومبرمیں پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ نومبر دسمبر میں پاکستانی ٹیم کا دورۂ زمبابوے ہے جس میں دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اورتین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل شیڈول ہیں۔ دسمبر جنوری میں پاکستانی ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقا کے دورے میں دو ٹیسٹ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔ جنوری میں ویسٹ انڈین ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلنے آئیگی۔فروری میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ چیمپنز ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے سیریز ہوگی۔