• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ کیس، عمران کی جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواستیں مسترد

اسلام آبا د(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عدم اعتماد کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد اور استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم اعتماد کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 20 جولائی کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی منگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
اہم خبریں سے مزید