کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)فاطمہ جناح ہسپتال میںکانگو کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جبکہ وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کو ہسپتال میں داخل کیاگیاہے ہسپتال ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں سات روز قبل پشین کے علاقے تورہ شاہ سے 65سالہ شیر محمد کو ناک اور منہ سے خون آنے کے باعث ہسپتال لایاگیا تھا کانگووائرس کی تصدیق کے بعد شیرمحمد کاعلاج شروع کیاگیا تاہم وہ گزشتہ روز جان کی بازی ہارگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے رہائشی نوجوان فضل الرحمن کو بھی ناک اور منہ سے خون آنے کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد نوجوان کا علاج شروع کردیاگیا ہے واضح رہے رواں سال کانگو کے 30کیسز رپورٹ ہوئے جس میں چار خواتین سمیت 9افراد جاں بحق ہو چکے ہے جبکہ 19مریض صحت یا ب اور دو مریض زیر علاج ہیں۔