• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، وزیراعظم کیخلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج، جھڑپوں میں ایک ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اپوزیشن کا ایک کارکن ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنوری میں ممکنہ طور پر ہونے والے آئندہ عام انتخابات سے قبل حسینہ واجد اپنے عہدے سے مستعفی ہوں ، اپوزیشن جماعت کے کارکنوں نے شدید گرمی میں بھی حسینہ واجد کیخلاف ریلیاں نکالیں اور مظاہروں کا اہتمام کیا ، حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ 2009کے بعد سے مسلسل برسر اقتدار ہے جبکہ ان کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کے الزامات بھی عائد کئے جاتے رہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید