• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم کے بیان سے عمران کیخلاف مقدمات میں مزید جان پڑگئی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال سائفر معاملہ، کیا حکومت کا موقف درست ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی فائدہ کیلئے ملکی مفاد کو نقصان پہنچایا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اعظم خان کا کس مقدمہ میں مجسٹریٹ کے سامنے یہ بیان ہوا کچھ نہیں پتا ہے،اعظم خان کے بیان سے عمران خان کیخلاف جاندار مقدمات میں مزید جان پڑگئی ہے۔ 

شہزاد اقبال نے کہا کہ اعظم خان کی پریس کانفرنس کا پاکستان کی سیاست پر کوئی خاص اثر ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا سائفر کے حوالے سے بیان میں کوئی ایسی بات نہیں جو پہلے نہ کی گئی ہو، عمران خان اپنے سائفر کے بیانیہ سے پہلے ہی کافی پیچھے ہٹ چکے ہیں، اعظم خان کا یہ بیان ایک سال پہلے آتا تو اس کا بڑا اثر ہوتا، اعظم خان ایک مہینے سے لاپتہ ہیں اب اچانک ان کا یہ بیان آگیا۔

اہم خبریں سے مزید