• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں عشرہ محرم الحرام میں مجلس عزا

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) پسران سید وظائف حسین کاظمی(مرحوم) کے زیر اہتمام امام بارگاہ قصر الحسنین ،بنگش کالونی (نزد اڈہ پیر ودہائی)راولپنڈی میں عشرہ محرم الحرام  میں  علامہ سید عون عاشور بخاری، راجہ طاہر عباس،حسن عسکری اور اختر رفیق مجلس عزا سے خطاب کرینگے۔مجلس عزا کا آغازروزانہ رات 8بجے ہوگا۔ شہری 4گاڑیوں،39موٹرسائیکلوں سے محروم لاکھوں کی چوریاں اور ڈاکےراولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،26موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاورنقدی وغیرہ سے محروم جبکہ وفاقی دارالحکومت سے بھی تین گاڑیاں، 13موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔ راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔ رینج روڈ پر محمد اویس خان کے گھرسے طلائی زیورات ساڑھے تین تولے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سفاری ولازمیں راجہ تنویر کاظم کے گھرسے 7تولے سونا، گلریز فیز2میں محمد سلمان نسیم وغیرہ کےکمرے سے3 لیپ ٹاپ اور2موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر رانا محمد زین کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 13لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔ تھانہ آبپارہ میں سید سعید علی شاہ نے مقدمہ درج کروایاکہ عامر خان نے سی ڈی اے کے دس پلاٹوں کے عوض تین کروڑ ساڑھے نولاکھ روپے وصو ل کئے۔ بعدازاں پتہ چلاکہ الاٹمنٹ لیٹر جعلی ہیں ۔رمنا کے علاقے میں ملازمہ مدیحہ اور صائمہ نے عمر خان کے گھر سے تین لاکھ روپے اور چھ طلائی چوڑیاںِ، شمس کالونی کے علاقے میں ظفر کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیور، نقدی اڑا لی گئی ۔ متعدد افراد موبائل فونز سے محروم ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید