• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا سائفرڈرامہ اپنی حکومت بچانے کیلئے تھا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی، چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگر نے بیان میںکہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی دوست اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گواہی کے بعد ثابت ہوگیا کہ سائفر جھوٹا پروپیگنڈا اور جعلی بیانیہ تھا،عمران خان نے حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لئے سائفر سازش کا رنگ دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کا استعمال کر کے قومی سلامتی کے اداروں کے متعلق قوم کے ذہنوں میں نفرت پیدا کی اوریہ ڈرامہ صرف اپنی حکومت بچانے کے لئے رچایا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین کا مقصد ملک اور اس کے اداروں کے خلاف سازشیں کرنا تھا۔ 9مئی کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی اور ان کا ضرور احتساب کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید