کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ویمنزورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے روز میزبان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ایڈن پارک میں میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوئی۔ گروپ اے کےنیوزی لینڈ اور ناروے کے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز کے تیسرے ہی منٹ میں نیوزی لینڈ کی کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھایا اور ساتھی کھلاڑی کے پاس پر ہنا ولکنسن نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی فتح دلوا دی۔ یہ نیوزی لینڈ کی فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال میں پہلی کامیابی تھی۔ ادھر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں میزبان آسٹریلیا اور آئرلینڈکا میچ بھی دلچسپ رہا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 52 ویں منٹ میں اسٹیف کیٹلی نے کیا۔