کراچی (جنگ نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال کے پہلے ٹیسٹ اور دونوں ٹیموں کے گذشتہ برس یہیں کھیلے گئے میچ میں حد سے زیادہ مماثلت پائی گئی۔
دونوں میچز 16 جولائی کو شروع ہوکر 20 جولائی کو ختم ہوئے۔ حیران کُن طور پر دونوں بار پاکستان نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
گراؤنڈ اور ٹیموں کے علاوہ ایک اور مماثلت یہ بھی تھی کہ دونوں مرتبہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔