کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد میں قومی انڈر18یوتھ ہاکی چیمپئن شپ میں پاک کسٹمز اور پنجاب ٹو کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جو اتوار کو کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں پاک کسٹم نے پاک آرمی کو3.1سے مات دی فاتح ٹیم کی جانب سے آسام حیدر نے ہیٹ ٹرک کی، دوسرے میچ میں پنجاب ٹو اور کے پی کے کا میچ تین،تین گول سے برابر رہا، پنالٹی شوٹ آوٹ پر پنجاب نے کامیابی حاصل کی،اس موقع پر فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی ،چیف سلیکٹر سمیع اللہ مہمان خصوصی تھے، میچوں کو قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور کوچنگ اسٹاف نے بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لیا۔