کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے میں جلد کھیلوں کی سرگرمیاں اور ٹیمیں بحال کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ممبر فنانس اور کے ڈی اے آفیسرز کلب کے سیکٹری نوید انور صدیقی نے کے ڈی اے ویٹرنز اور بلدیہ ویٹرنز کے مابین نمائشی میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایاز منشی، وصال انصاری ، ایم نسیم بھی موجود تھے نوید انور صدیقی نے مزید کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، ڈی اے آفیسرز کلب میں ایک یادگار کرکٹ ٹورنامنٹ ممبران کےلئے منعقد کیا جائے گا۔