کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ کرکٹ سے رشتہ 40 سال پرانا ہے، جب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں ہوتی تھی ہم اس وقت بھی اسی فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے تھے ۔ میں خود ابھی تک کرکٹ کھیلتا ہوں ۔سر ویو رچرڈز پاکستان نہیں آسکے، ان کی کمی محسوس ہوئی ہے ۔ پی سی بی کو انٹر ویو میں ندیم عمر نے کہا کہ آٹھ ٹیموں کے آنے سے زیادہ کھلاڑی پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ۔ امید کرتا ہوں پی ایس ایل گیارہ گلیڈی ایٹرز کیلئے اچھا ثابت ہوگا ۔