کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کو بھی ماہانہ معاوضہ دینے کی پلاننگ شروع کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اصلاح الدین اور حسن سردار نے اس حوالے سے اپنی سفارشات پی ایچ ایف حکام کو بھیج دی ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کو بھاری معاوضہ دیا جاتا ہے ، اگر فیڈریشن اپنے قومی سطح کے کوچز کو بھی جو ٹیموں کے ساتھ وابستہ ہو انہیں بھی معاوضے کی فہرست میں لایا جائے تاکہ وہ اپنی ذمے داری بہتر انداز میں نبھاسکے، ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کو 30سے40لاکھ روپے ماہانہ رقم دی جاتی ہے، اس کے برعکس اپنے کوچزکو بھی معاوجہ ملنا چاہئے، کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ سنیئر کوچز کو تین،،جونیئر اور انڈر18 کوچز کو ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، پی ایچ ایف کے حکام ان تجاویز پر بین الصوبائی رابے کے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام سے مشاورت کے بعد اس بارے میں اگلے ماہ تک حتمی فیصلہ کریں گے۔