کراچی(عبدالماجدبھٹی)پاکستان سپر لیگ گیارہ کی سب سے مہنگی ڈہائی ارب روپے کی ٹیم راولپنڈیز کی قسمت تبدیل نہ ہوسکی اوراسے ساتویں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ وہ ایونٹ سے باہر ہوگئی ،لاہور قلندرز کو جس وقت جیت کی ضرورت تھی اس نے میچ32 رنز سے جیت کر راولپنڈیز کو شکست دے دی اور قلندرز پلے آف کی دوڑ میں شامل ہوگئی، لاہور قلندر کے چار وکٹ پر210رنز کے جواب میں راولپنڈیز9وکٹ پر178رنز بناسکی۔محمد رضوان کی قیادت میں راولپنڈیز نے خراب کارکردگی میں بہتری نہ آسکی۔ہفتے کی شب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے سات میچوں میں تیسری کامیابی حاصل کی جبکہ چار میچوں میں شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن حاصل کرلی۔قلندرز نے بڑا اسکور بنانے کے بعد اپنی بولنگ سے بازی پلٹ دی۔سعد مسعود نےسب سے زیادہ54رنز26گیندوں پر ایک چھکے اور9چوکوں کی مدد سے بنائے۔حارث نے43رنز دے کر تین شاہین نے19،اسامہ میر نے29 رنز دے کر دو دو وکٹ حاصل کئے۔جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے اوپر تلے دو کامیابیاں حاصل کرکے قلندرز کو میچ میں واپس لے آئے۔شاہ زیب خان سات رنز بناکر آوٹ ہوئے۔محمد رضوان کی خراب فارم کا سلسلہ جاری رہا۔وہ9رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس کے بعدحارث روف نے دو وکٹیں دلائیں۔ڈینجر مین 15گیندوں پر11رنز بناکرحارث روف کا شکار بنے۔یاسر خان نے29گیندوں پر58رنز اسکور کئے جس میں تین چھکے اورچھ چوکے مارے۔100رنز پر پانچویں وکٹ گری جب سیم بلنگز سات رنز بناکرسکندر رضا کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے۔ڈین فروسٹرکو اسامہ میر نے بولڈ کردیا۔اس سے قبل کرم ایجنسی سے تعلق سے رکھنے والے22سالہ محمد فاروق نےنصف سنچری30گیندوں پر چھ چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے بنائی۔ایک سو58گیندوں میں بنے۔سیم بلنگز نے فخر زمان کو30رنز پر کیچ ڈراپ کیا۔دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے121رنز بنے۔ ایونٹ کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 210 رنز اسکور کیے۔اوپنر فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے انہوں نے54گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک چھکا اور گیارہ چوکے مارے۔ عبداللہ شفیق 26 اور سکندر رضا پہلی گیند پر صفر پر آوٹ ہوئےکے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ چرتھ اسالنکا 1 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آخری اوورز میں آصف علی نے 6 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹیم کو 200 کا ہندسہ بھی عبور کر ایا۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیرل مچل کے چار اوورز میں47رنز بنے۔